انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا اعتزازحسن کے لئے بہادری کا عالمی ایوارڈ

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بہادری کا عالمی ایوارڈ اعتزاز کے والد مجاہد علی کو دیا۔


ویب ڈیسک January 12, 2014
انٹر نیشنل کمیونٹی کی جانب سے بھی ایک وفد نے ہنگو میں اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے خودکش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اعتزاز حسن کو بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن ڈاکٹر شاہد محمد نے ہنگو میں اعتزاز حسن شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے اہلکاروں نے اعتزاز کے والد مجاہد علی سے بھی تعزیت کی اور انہیں ان کے بیٹے کی شجاعت پر بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا۔

قبل ازیں آج ہی انٹر نیشنل کمیونٹی کی جانب سے ایک وفد نے بھی ہنگو میں اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو اعتزاز حسن نے گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی میں خود کش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے 1500 سے 2 ہزار جانوں کو محفوظ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں