پشاور بڈھ بیر میں فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی رہنما دوست اور ڈرائیور سمیت قتل

میاں مشتاق بڈھ بیر میں ماشو خیل سے گزر رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس نے تینوں افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

بڈھ بیر میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کےعوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر میاں مشتاق سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کے ضلعی رہنما میاں مشتاق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ماشو خیل سے گزر رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں مشتاق، ان کا ڈرائیور اور دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبلہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے تینوں افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story