حکومت سندھ کا سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل کے ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی شہید چوہدری اسلم کے نام سے منسوب کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی شہید چوہدری اسلم کے نام سے منسوب کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع۔ فوٹو؛فائل


حکومت سندھ نے سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل کے تمام ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ 24 گھنٹوں جاری ہو گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل میں شہید ایس پی چوہدری اسلم کے ہمراہ کام کرنے والے تمام ملازمین کو موجودہ گریڈ سے اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ترقی کے حوالے سے نوٹیفکیشن 24 گھنٹوں میں جاری ہو جائے گا۔ ذرائع مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی شہید چوہدری اسلم کے نام سے منسوب کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story