درہ آدم خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے باپ 3 بیٹوں سمیت قتل

درہ بازار میں آمنا سامنا ہونے پر دونوں فریقین الجھ پڑے اور پھر ایک ودوسرے پر فائرنگ کردی، مقامی حکام


ویب ڈیسک April 18, 2021
فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا فوٹو: فائل

زمین کے تنازع پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے فائرنگ سے باپ 3 بیٹوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی تنازع کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں