میرا کا امریکا میں ہنگامہ کتنی حقیقت کتنا افسانہ
میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی۔
کہتے ہیں کہ حرکت میں برکت ہے اور جمودو سکوت ناکامی اور بے معنی زندگی کا دوسرا نام ہے، سیاست کی طرح شوبز کا تعلق بھی زندگی کے ان چند شعبوں میں سے ہے جہاں پر بڑے بڑے سکینڈلز اور خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔
زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں، چند دن کی خبریں ہی دیکھ لیں، ایسی ایسی نیوز سامنے آئی ہیں کہ خدا کی پناہ،سب سے زیادہ توجہ اداکارہ میرا کو امریکہ میں پاگل قرار دیئے جانے اور صبا قمر کی شادی اور بریک اپ کو ملی، اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے شوبز کی آن لائن سرگرمیوں کا خوب چرچا رہا تاہم نامور گلوکار جواد احمد، سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان اور آمنہ الیاس مہلک وائرس کی زد سے بچے نہ رہ سکے۔
اگراداکارہ میرا کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کا پورا کیریئر نت نئے نئے تنازعات اور سکینڈلز سے بھرا پڑا ہے، وہ جہاں بھی جاتی ہیں، نئی داستان چھوڑ آتی ہیں،ان دنوں میرا امریکہ میں ہیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو کے ساتھ خود ہی خبر بریک کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے انہوں نے ویکسی نیشن لگوا لی ہے،بعد ازاں وہ اپنے سسر راجہ خالد پرویز کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے خاصی خوش بھی دکھائی دیں، اگلے ہی روز میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری نے یہ کہہ کر تہلکہ مچا دیا کہ ان کی بیٹی کوامریکہ میں پاگل قرار دے کر پاگل خانے میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
والدہ بیگم شفقت نے دعوی کیا کہ میری بیٹی میرا سے بات ہوئی جس میں اس کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے مینٹل سپتال میں داخل کر دیا ہے، میں نے بڑا شورڈالا کہ میں پاگل نہیں ہوں، جس کے بعد میرا رابطہ منقطع ہوگیا،اس وقت سے لے کر اب تک میرا اپنی بیٹی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔شفقت زہرانے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں میری بیٹی کو پاکستان واپس لانے میں میری مدد کریں۔اس حوالے سے مزید خبریں آئیں کہ میرا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں، معمول کے چیک اپ کے لیے گئیں، پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔
میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی، ایک خبر یہ بھی آئی کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو شوہر کیپٹن نوید کی طرف سے 50 ہزار ڈالر بانڈزکی ضمانت کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم انہیں امریکا چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان جا کر اپنا علاج کروانے کی ہدایت بھی کی گئی اور جب وعدہ کے عین مطابق میرا کو پاکستان جانے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے سسرال میں نیا ڈرامہ رچا دیا اور پاکستان جانے سے انکار کر دیا جس پر پولیس بلانا پڑ گئی، بعد ازاں سسر راجا خالد پرویز نے پولیس کی موجودگی میں میرا کو ائیر پورٹ کے لئے روانہ کیا۔
ذرائع کے مطابق صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب غیر ملکی ائیرلائن نے میرا کو جہاز پر سوار کرنے سے انکار کردیا،وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس ذہنی فٹنس کا سرٹیفیکیٹ نہیں تھا۔ ائیرلائن والوں نے میرا سے کہا کہ وہ اپنا مینٹل ہیلتھ سرٹیفکیٹ لے کر آئیں۔ اس تمام واقعات پر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مجھے کام نہیں دیا جارہا ، میری فلم باجی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی اس کے باوجود شوبز میں میرے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،چند دن بعد وطن واپس آجا?نگی، میرا نے امریکا میں پاگل قرار دیئے جانیکی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپتال میں داخل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ سب محض افواہیں تھیں۔
اداکار میرا نے یہ بھی کہا کہ والدہ کی یہ بات سچ ہے کہ جب میں ان سے بات کررہی تھی تو میں اس وقت رو رہی تھی کیوں کہ میرا موبائل فون چوری ہو گیا تھا، صورتحال کچھ اس نوعیت کی تھی کہ والدہ کو میرے الفاظ سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی لیکن میں واپس آکر اس حقیقت سے پردہ اٹھائوں گی۔اب اس سارے واقعے میں کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے، اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔
میرا اسکینڈل کی طرح ایکٹریس صباقمر کی شادی کا ایشو بھی خاصا زیر بحث رہا ہے، صبا قمر نے پانچ اپریل کو ہی اپنی 37ویں سالگرہ منائی، اگلے ہی روزانہوں نے اپنا گانا چنگاریاں ریلیز کیا جس کو خاصا پسند بھی کیا جا رہا ہے، صبا قمر کی ان دنوں ڈسکس ہونے کی وجہ یہ سالگرہ نہیں بلکہ سالگرہ کے موقع پر پہنا جانے والا غیر مناسب لباس اور عظیم خان کے ساتھ شادی کا معاملہ ہے۔
شادی کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر صبا قمرنے اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کیا، بعد میں خود ہی بتایاکہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر میں ابھی عظیم خان سے شادی نہیں کررہی،صبا قمر نے کہا کہ میں ایک بات کلئیر کرنا چاہتی ہوں کہ میں عظیم خان سے کبھی نہیں ملی صرف فون پر بات ہوتی تھی،یہ وقت میرے لئے بہت مشکل ہے جس سے میں جلد گزر جائوں گی۔
صبا قمر کے بیان پر عظیم خان بھی میدان میں آئے، ان کے مطابق مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صبا قمر کا ماضی کیا ہے اور میرا ماضی کیا ہے، میں اور صباقمر عزت دار طریقے سے نکاح چاہتے ہیں، ان کے مطابق یہ سب میری غلطی ہے۔
اس سے قبل صباء قمر کی جانب سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد عظیم خان کے خلاف سوشل میڈیا پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے جس پر بلاگر نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور صباء قمر بھی ان کے حق میں میدان میں آئیں تھی اور انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن اچانک سے یہ رشتہ اختتام کو پہنچ گیا۔
اس وقت دنیا بھر میں کوویڈ،19 کی تیسری لہر جاری ہے ،کورونا وائرس کی اس لہر نے شوبز، فیشن اینڈ ڈیزائننگ کا رخ ماڈرن ٹیکنالوجی کی جانب موڑ دیا ہے اور زیادہ تر پروگرام آن لائن ہی ہو رہے ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن نے پہلی فزیکل ورچوئل انٹرنیشنل نمائش کی میزبا نی کی، نمائش کا عنوان ''ڈیزائن ریسرچ آرٹیفیکٹس بطور انٹر میڈٹری نالج رکھا گیا۔ اس غیر معمولی نمائش میں فیشن اور ٹیکسٹائل کے میدان میں اپنی دلچسپ تحقیقی نمونے کے ساتھ بارہ مختلف ممالک کے پروفیسرز، پوسٹ ڈاک محققین، ڈاکٹریٹ، پی ایچ ڈی اسکالرز اور سینئر لیکچررز نے شرکت کی۔
الحمرا آرٹ کونسل کے زیر اہتمام نمائش بھی ان دنوں الحمرا ہال میں جاری ہے۔نمائش میں پاکستان بھر کے 380نوجوان آرٹسٹوں کے 500فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو کورونا وائرس کے مہلک وار اب بھی جاری ہیں،وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ شوبز ستارے بھی اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ سب سے بری خبر معروف گلوکار جواد احمد کی رہی جو دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ کروناہوگیاہے،مجھے نہیں پتاکہ اس بارمیں بچتاہوں یانہیں میں بیماری سے نجات کے لئے مہنگاعلاج کراسکتاہوں مگرسچ تویہ ہے کہ جب میں اپنے طرف غربت،بے بسی، محرومی دیکھتاہوں تو زندہ رہنے کی امنگ ضرور پیدا ہوتی ہے اس سے قبل معروف اداکارہ اور قومی کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ ثوبیہ خان اور آمنہ الیاس بھی مہلک وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کے لئے حکومت پنجاب بھی ایکشن میں ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے،سات اپریل کی رات اطلاع ملنے پر کمشنر سپیشل سکواڈ نے لاہور کے دو بڑے تھیٹرز تماثیل اور محفل سیل کر دیئے تھے، کمشنر اسپیشل سکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے بڑے تھیٹرز تماثیل اور محفل تھیٹرز میں پروگرام ہو رہے ہیں جس پر کمشنر سکواڈ نے چھاپہ مارا تو تھیٹر ہالز میں لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
کمشنر آفس حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی کرونا ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔