مہنگائی پر قابو پاکر اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائیں گے فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مہنگائی پر قابوپاکر اشیائے خور و نوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اپنی ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔