حکومت کا توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ

متفقہ قرارداد تمام ارکان کے دستخطوں سے کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک April 18, 2021
بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے دستخطوں سے مسودہ تیار کیا جائے گا، ذرائع۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، قرارداد حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا ہے، بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائے گا، بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے دستخطوں سے مسودہ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے بلایا گیا ہے، اجلاس کے فوری بعد 2 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا، قرارداد کی منظوری کے بعد ارکان کو اظہار خیال کے لیے مختصر وقت بھی دیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |