تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان

لاہور واقعے کے خلاف آج شہر بھر میں دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی

لاہور واقعے کے خلاف آج شہر بھر میں دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی (فوٹو : فائل)

کراچی میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کردی۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ الائنس میں شامل تمام بازارپیر کو بند رہیں گے۔ اسی طرح ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ نے بھی علما کرام کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میریٹ روڈ، بولٹن مارکیٹ اور اطراف کے بازار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی کے چیئرمین رضوان عرفان کے مطابق کراچی کے تمام الیکٹرانک بازار اور موبائل مارکیٹس آج بند رہیں گی۔


یہ پڑھیں : مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد حسین کے مطابق پیر کو ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ہڑتال کی حمایت میں تمام ٹرانسپورٹ بند رکھیں گے۔
Load Next Story