لاہور واقعہ پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حکومت نےعاشقانِ رسولﷺ پر ظلم کیا،گرفتار شدگان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرکے جعلی ایف آئی آرز ختم کی جائیں، پریس کانفرنس
صدر تنظیم المدارس اہلسنت اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کے خلاف آج پیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان انہوں ںے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر علمائے اہل سنت علامہ مظفرحسین شاہ، مفتی جان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیق حسنی، علامہ اسماعیل ضیائی،علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مفتی نذیر نعیمی، شاہ اویس نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی الیاس رضوی، مفتی وسیم المدنی، علامہ عمران شامی، علامہ اشرف گورمانی، علامہ رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ مرتضیٰ مہروی، علامہ ضیاء الرحمٰن صابری، علامہ بلال سلیم قادری، شاہد غوری، زمان علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔
یہ پڑھیں : پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن شروع ہوا، فواد چوہدری
لاہور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا کہ حکومت نے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم و تشدد کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف دائر کی جانے والی جعلی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔
انہوں نے آج پیر کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کی تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے بھی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال پرامن ہوگی اور عوام سے ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعد رضوی کی کارکنوں سے مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے قبل حکومتی اہل کاروں نے مجھے کہا کہ امن و سلامتی کی بات کی جائے لیکن ہم حکومت سے کہیں گے کہ وہ طاقت کے نشے میں ظلم نہ کرے اور ہوش کے ناخن لے۔
اسی سے متعلق : 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، شیخ رشید
مفتی منیب الرحمان نے اپیل کی کہ اس پرامن ہڑتال میں کسی کو بھی نقصان نہ ہنچایا جائے۔
جے یو آئی (ف) کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان
جمعیت علماء اسلام پاکستان نے مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کی حمایت کردی۔ جے یو آئی کے (ف ) رہنما قاری عثمان نے کہا کہ سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعلان کی روشنی میں ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن کی پر امن پڑتال کی حمایت کرتے ہیں، کراچی کے شہری لاہور میں عاشقان رسولﷺ کے قتل عام کے خلاف ناموس رسالتؐ کی حمایت میں آج پیر کو اپنا کاروبار بند کرکے غلامی رسولﷺکا مظاہرہ کریں۔
علما اہل حدیث نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی
علماء اہلحدیث نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر کل ملک بھرمیں پرامن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ ہماری جانیں خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کےلیے قربان ہیں۔