اتحاد ٹاؤن، باپ کے قاتل کو قتل کرنیوالا ملزم موقع پر پکڑا گیا

اسٹاف رپورٹر  پير 19 اپريل 2021
تدریس کے شعبے سے8سالہ وابستگی ایک حادثے کی بناپربرقرارنہ رہ سکی،آصفہ نے بھائی کی دیکھ بھال کیلیے خودکووقف کردیا

تدریس کے شعبے سے8سالہ وابستگی ایک حادثے کی بناپربرقرارنہ رہ سکی،آصفہ نے بھائی کی دیکھ بھال کیلیے خودکووقف کردیا

 کراچی:  بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افرادزخمی ہوگئے ، قاتل کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، مقتول نے 12 برس قبل وزیرستان کے علاقے وانا میں ملزم کے والد کو قتل کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوگئے ، موقع پر موجود افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ظفر شاہ نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت بیت اللہ خان ولد قدر خان کے نام سے کی گئی جس کی عمر 40 برس تھی ملزم شیر رحمن کو موقع پر پہنچ کر پولیس نے حراست میں لے لیا ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس کا اور مقتول کا آبائی تعلق وزیرستان کے علاقے وانا سے ہے۔

سال 2009 میں بیت اللہ خان نے اس کے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے وہ علاقے سے فرار تھا  وہ 12 سال سے اس کا پیچھا کررہا تھا اور گزشتہ روز اس نے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 40 سالہ عبدالوہاب ولد مشتاق اور 18 سالہ بلال ولد صدیق بھی زخمی ہوئے ہیں جنھیں سول اسپتال سے ابتدائی طبی امدادکے بعد گھروں کو روانہ کردیاگیا ،مقتول بیت اللہ خان اتحاد ٹاؤن میں کرایے کے گھر میں رہتا تھا جبکہ پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھا اور واٹر ٹینکر چلاتا تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔