ٹی ایل پی اسلام آباد مارچ کرے تو ساتھ دیں گے فضل الرحمن

اگر مغرب کو یہ کھیل کھیلنا ہے تو ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن


Numainda Express April 19, 2021
فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کا آغاز پی ٹی وی اور پارلیمان پر حملہ سے کیا۔

اگر ٹی ایل پی اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، گزشتہ رات اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کب تک نبی کریم ﷺکی ناموس کو روندتا ہوا دیکھیں گے۔

اگر مغرب کو یہ کھیل کھیلنا ہے تو ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، فرانس کے سفیر کو نکالنے کو مسئلہ کیوں بنایا گیا، ہمارے رسول کی ناموس محفوظ نہیں تو ہمیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں،فرانس کے سفیر کا جانا اب ٹھہر گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں