گندم کی سندھ اسمگلنگ پنجاب کےلیے سنگین بحران کا سبب بننے لگی
سندھ قیمت خرید 2ہزار ،پنجاب میں 1800روپے من مقرر ہے ،شاہراہوں کی نگرانی کا حکم
سندھ حکومت کی مقرر کردہ گندم کی اضافی قیمت خرید پنجاب کیلیے سنگین بحران کا سبب بننے لگی۔
ضلعی انتظامیہ ، محکمہ خوراک اور سول خفیہ اداروں کی سخت مانیٹرنگ کے باوجود راجن پور اور رحیم یار خان سے گندم سندھ اسمگل کیے جانے کی اطلاعات ہیں جس کے سبب جنوبی پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1800 روپے من سے بڑھ کر 1900 روپے تک جاپہنچی اور محکمہ خوراک کیلیے گندم خریداری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
چیف سیکریٹری نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر فوڈ سمیت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے گندم کی سمگلنگ اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے بالخصوص موٹر وے انٹر چینجز اور قومی شاہراؤں کے داخلی راستوں کی موثر نگرانی کا حکم دیدیا ، غیر معمولی بارشوں کیوجہ سے پنجاب میں گندم کی کٹائی اور گہائی کی رفتار سست ہو ئی ، 6 اضلاع میں دو روز قبل تک باردانہ کا اجراء شروع نہیں ہو پایا تھا جبکہ 20 اضلاع میں کسانوں نے محکمہ کو گندم کی فروخت شروع نہیں کی تھی ۔