ڈاکٹرز کو نسخوں پر برانڈ کے بجائے جینرک نام لکھنے کی ہدایت

برانڈ کانام لکھنا طبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ مہنگی ادویات مریضوں پر بوجھ ہیں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریوں کو مراسلے بھجوا دیے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو ادویات کے نسخوں پر جینرک کے بجائے برانڈز نام لکھنے کے خلاف عوامی شکایات پر پر ایکشن لے لیا اور چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے سیکریٹریز صحت کو مراسلے جاری کردیے۔

مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ طبی نسخوں پر برانڈز کانام لکھنا طبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹروں کو نسخوں میں برانڈز کے نام لکھنے سے روکنے اور جینرک نام لکھنے کیلئے ضروری ایکشن لیا جائے۔


ڈاکٹر اپنے نسخہ جات میں ادویات کے برانڈ نام لکھنے کے بجائے "جینرک" نام لکھیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات کے برانڈ نیم لکھنے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ برانڈز کی مہنگی ادویات سے مریضوں پر مالی دباؤ پڑتا ہے۔

 
Load Next Story