عوام ٹیلیفون پرذاتی معلومات مانگنے والوں سے محتاط رہیںپی ٹی اے

پی ٹی اے یا بینک جیسے دیگر ادارے فون پرپن،کوڈ یا دیگرتفصیلات طلب نہیں کرتے


Numainda Express April 19, 2021
 پی ٹی اے یا دیگر اداروں کے نام سے آنے والی ایسی کالیں نظر انداز کریں ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مختلف انعامی اسکیموں کے نام پر ٹیلیفون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات مانگنے والے جعلسازوں کو معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے عوام کو ایسی دھوکہ دہی،جعلی اور ان چاہی کالوں اور ایس ایم ایس سے محتاط رہنے کیلیے کہا ہے جو ذاتی تفصیلات یا رقم کی منتقلی کا مطالبہ کریں۔

پی ٹی اے یا دیگر ادارے جیسے بینک کبھی بھی فون کرکے اے ٹی ایم پن ، کوڈ ، او ٹی پی اور اکا ؤنٹ سے متعلقہ دیگرذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے لہذا عوام الناس کو اس ضمن میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی نامعلوم کالر، ایس ایم ایس بھیجنے والے کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں اور پی ٹی اے یا دیگر اداروں کے نام سے آنے والی ایسی کالیں نظر انداز کریں، اس حوالے سے شکایت کیلئے اپنے متعلقہ ٹیلی کام سروس آپریٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں