لاہور آپریشن کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال
تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں
لاہور آپریشن کے خلاف مفتی منیب الرحمان سمیت علمائے کرام کی اپیل پر راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہوئی۔
ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی اور دفاتر میں حاضری متاثر رہی۔ بعض مقامات پر مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کرکے احتجاج کیا۔
پنجاب بھر میں پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔
یہ پڑھیں : مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان
مختلف تاجر تنظیموں نے لاہور واقعے کیخلاف بازاروں میں ریلیاں بھی نکالیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ علماء کرام سے یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال کی گئی۔ صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ عشق مصطفیؐ اور ناموس رسالت ﷺ کیلئے کاروبار تو کیا جان بھی قربان ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی تنظیم تاجران نے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کرنے ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے اور لاہور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر صلی للہ علیہ وسلم کی شان ہمیں اپنی جانوں اور مالوں سے زیادہ عزیز ہے۔
لاہور واقعے کیخلاف کراچی بار نے سٹی کورٹ میں یوم سیاہ منایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف آپریشن کیا گیا تھا۔