کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا مقدمہ درج

ٹی ایل پی کارکنان نے ڈی ایس پی سمیت 16 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، تھانے کے گیٹ کو توڑ کر آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔


ویب ڈیسک April 19, 2021
ٹی ایل پی کارکنان نے ڈی ایس پی سمیت 16 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، تھانے کے گیٹ کو توڑ کر آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔

BUDAPEST: کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنوں کیخلاف تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے لاہور کے ملتان روڈ پر یتیم خانہ چوک کے نزدیک تھانہ نواں کوٹ پر حملے اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ اے ایس آئی اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق ڈھائی سو سے 3 سو کارکن ڈنڈے اٹھائے تھانے میں گھس آئے۔

ڈی ایس پی نے مشتعل کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کارکنان نے بات سننے کے بجائے تشدد کیا اور ڈی ایس پی کو ملازمین سمیت اغوا کرکے لے گئے۔ کارکنان نے تھانے کے گیٹ کو توڑ کر آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور آپریشن کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

پولیس نے بڑا آپریشن کرکے ڈی ایس پی نواں کوٹ عمر فاروق بلوچ سمیت تمام 16 اہلکاروں کو تحریک لبیک پاکستان کی قید سے بازیاب کروالیا گیا تھا۔

رہائی پانے والوں میں ایس ایچ او کاہنہ محمد جاوید، انسپکٹر محمد اظہر،سب انسپکٹر نوید علی، کانسٹیبل محمد وقار ،نعیم ،زوار خان، کانسٹیبل اشفاق ،کانسٹیبل جمیل اور کانسٹیبل رمیز یوسف، کانسٹیبل ارشد،لطیف اور شاہد عمران شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔ پولیس اہلکاروں کو سر سمیت جسم کے کئی حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |