سندھ میں ایک سے دو یونین کونسلیں اِدھر اُدھر ہوئیں تو سندھ توڑنے کی باتیں ہونے لگیں قادر پٹیل

ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی، سندھ دھرتی ماں ہے، صدر پی پی پی کراچی ڈویژن


January 13, 2014
طاقت سےشہری آبادی کو دیوار سے لگانے کا عمل سندھ کے مفادمیں نہیں، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر ندیم احسان فوٹو: عرفان علی

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل نے کہا ہے ہم نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی، لیکن سندھ میں ایک سے دو یونین کونسلیں اِدھر اُدھر ہوئیں تو سندھ توڑنے کی باتیں ہونے لگیں۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سال گرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےقادر پٹیل نے کہا کراچی کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی، سندھ دھرتی ماں ہے۔ کیا کوئی ماں کو ون اور ٹو کرتا ہے؟

دوسری جانب ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر ندیم احسان کا کہناہے کہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں کراچی اور حیدر آباد میں میئر لانے کا خواب دیکھنے والے عقل سے کام لیں، طاقت سےشہری آبادی کو دیوار سے لگانے کا عمل سندھ کے مفادمیں نہیں،صوبےکی وحدت کو برقرار رکھنے کے لئےآبادی کے حقوق کو تسلیم کرناپڑےگا اور اگرمنصفانہ انتخابات ہوئےتو دیہی علاقوں کی اکثریت کے دعوؤں کاپول کھل جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں