کورونا وائرس پاکستان نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی

سفری پابندی بھارت میں پائے جانے والے نئے قسم کے وائرس کی دوسرے ممالک میں موجودگی کے باعث لگائی گئی، این سی او سی


ویب ڈیسک April 19, 2021
اجلاس میں بھارت کو دو ہفتے کے لیے سی کیٹیگری میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا (فوٹو: فائل)

پاکستان نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے وائرس کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی قسم کا یہ وائرس بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : بھارت میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ

اجلاس میں بھارت کو دو ہفتے کے لیے سی کیٹیگری میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے زمینی اور فضائی راستوں سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |