پاکستانی عوام بہت پیار کرتے ہیں جلد یہاں آؤں گی جوہی چاولہ
بھارتی فلم کی کہانی تبدیل ہوچکی، جولوگ 20 سال پہلے دیکھناچاہتے تھے اب اس سے ہٹ کے دیکھناچاہتے ہیں
بھارتی فلم اسٹارجوہی چاولہ نے کہاہے کہ پاکستانی عوام ہندوستانی عوام سے بہت پیارکرتے ہیں میں جلد پاکستان آئونگی۔
بھارتی فلم کی کہانی اب تبدیل ہوچکی ہے جولوگ 20 سال پہلے دیکھناچاہتے تھے اب اس سے ہٹ کے دیکھناچاہتے ہیں میری ہمیشہ سے کوشش ہے کہ کام وہ کروں جولوگوں کو پسندآئے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ہندوستان میں نمائندہ ایکسپریس سے ایک ملاقات کے موقع پرکیا۔
جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ 'قیامت سے قیامت تک'،'قرض چکاناہے'،'ڈر' اور 'ہم ہیں راہی پیارکے' میری وہ فلمیں ہیں کہ جنھوں نے مجھے بین الاقوامی سطح پر شہرت دلوائی میں ہندوستان فلم انڈسٹری کواپنا گھر سمجھتی ہوں اورہمارے ڈائریکٹر پروڈیوسر بھی میرے ساتھ وہ ہی رویہ رکھتے ہیں جوگھروالوں کے ساتھ رکھاجاتاہے ایک سوال کے جواب میں جوہی چاولہ کاکہنا تھا کہ پاکستان میں میرے ماموں مقیم ہیں مگرمیں جب بھی جاتی ہوں توایسالگتاہے کہ جیسے پاکستان کی تمام عوام میری رشتے دارہے لوگ مجھے اتناپیاردیتے ہیں کہ جس کاکوئی حساب نہیں گزشتہ سال جب میراپاکستان جاناہوا تومیری اکثرتقریبات میں جانے کااتفاق ہواوہاں کاکلچرکھانے اوررہن سہن ایک جیساہے پاکستانی عوام ہندوستانی عوام سے بہت پیارکرتے ہیں میں جلد پاکستان آئونگی۔