فیس بک کا نیا فیچر’آڈیو پوڈ کاسٹ‘

رواں ماہ ہی فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن ’ ہاٹ لائن‘ آزمائش کے لیے صارفین کے سامنے پیش کی ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک April 19, 2021
فیس بک نے ایک سال قبل ’روم‘ کے نام سے ویڈیو کانفرنسنگ پراڈکٹ متعارف کرائی تھی، (فوٹو:فائل)

ISLAMABAD: سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک 'سوشل آڈیو' کے بینر تلے اگلے ہفتے صارفین کے لیے نئے فیچرز کی سیریز کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

'سوشل آڈیو' سیریز کے ان نت نئے فیچرز میں آڈیو چیٹ کی ایپلی کیشنز بھی ہیں جو خصوصی طور پر پوڈکاسٹ کے شائق صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ فیس بک نے ایک سال قبل 'روم' کے نام سے ویڈیو کانفرنسنگ پراڈکٹ متعارف کرائی تھی، جس کا صوتی (آڈیو) ورژن بھی نئی سیریز میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کلب ہاؤس جیسی پراڈکٹ سے مختلف لوگوں پر مشتمل گروپ ایک ' ورچوئل اسٹیج' بنا کر اپنے اسپیکر کے ذریعے میوزک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

فیس بک ایک ایسی پراڈکٹ بھی متعارف کروانے جا رہی ہےجس کے ذریعے استعمال کنندہ مختصر صوتی( آڈیو) پیغام ریکارڈکرکے اسے اپنی نیوز فیڈ پر پوسٹ کرسکیں گے۔ جب کہ پوڈ کاسٹ ڈسکوری پراڈکٹ کو اسپاٹی فائے( سوئیڈش آڈیو اسٹریمنگ ایپ) سے بھی منسلک کرسکیں گے۔

رواں ماہ ہی فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن ' ہاٹ لائن' آزمائش کے لیے صارفین کے سامنے پیش کی تھی، جس میں تخلیق کار گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ حاظرین سے براہ راست سوالات بھی لے سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں