کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
کیلے کے صحت بخش فوائد سے تو سب واقف ہیں لیکن اس کے چھلکے میں چھپے خوبصورتی کے راز کو کم لوگ جانتے ہیں (فوٹو : انٹرنیٹ)

کیلے کے صحت بخش فوائد سے تو سب واقف ہیں لیکن اس کے چھلکے میں چھپے خوبصورتی کے راز کو کم لوگ جانتے ہیں (فوٹو : انٹرنیٹ)

کیلا وٹامنز سے بھرپور ایسا صحت بخش پھل ہے جسے کم و بیش پوری دنیا میں بڑے ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کیلے کے غذائی فوائد تو ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن اس کے چھلکے میں چھپے خوبصورتی کے راز سے کم لوگ واقف ہیں۔

مسوں سے نجات

رات کو سونے سے قبل مسوں پر کیلے کا چھلکا رکھ کر پٹی باندھ لیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں، کچھ ہی عرصے میں مسے ختم ہوجائیں گے۔

جھائیوں کا خاتمہ 

کیلے کےچھلکوں میں اینٹی آکسیڈینٹ (مانع تکسید) پائے جاتے ہیں، جو آپ کی جلد پر جادوئی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ چھلکے کے اندرونی حصے کو اپنے چہرے پر ملیں، ڈیڑھ گھنٹے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ چند ہی دنوں میں آپ کے چہرے کی جلد جھائیوں سے پاک اورنرم و ملائم ہوجائے گی۔

peel banana

موتی جیسے سفید دانت

سفید و چمک دار دانت چہرے کی خوبصورتی کوچار چاند لگا دیتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو کیلے کا چھلکا چبانے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ صرف چھلکے کے اندرونی حصے کو اپنے دانتوں پر رگڑیں۔ یہ عمل دو ہفتے تک روازنہ د ہرائیں، فرق آپ کو خود ہی نظر آجائے گا۔

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی جلن کا موثر علاج

مچھر کہنے تو ایک معمولی جان دار ہے لیکن اگر یہ کاٹ لے تو پھر آپ متاثرہ جگہ کو کھجا کھجا کر زخم بنا دیتے ہیں۔ آپ پکنک پر ہوں یا کسی آؤٹ ڈور پارٹی میں۔ جب بھی مچھر آپ کو کاٹے، صرف کیلے کے چھلکے کو متاثرہ جگہ پر رگڑیں۔ جلن اور سرخی فوراً ختم ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔