وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیدیا
جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا وفد وزیراعظم یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا، ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کے گھر 21 اپریل کا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا، افطار میٹنگ وزیراعظم آفس سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے کے بعد ملتوی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دے دیا، جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا وفد وزیراعظم عمران خان یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی حکومت کو وارننگ
واضح رہے چینی اسکینڈل میں نامزد جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کے بعد ان کے ہم خیال گروپ سامنے آیا جس میں 30 سے زائد رکن قومی اسمبلی وپنجاب اسمبلی شامل ہیں جو جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کرچکے ہیں اور کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ تھے۔