اداروں کی نجکاری میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے زبیر ملک

ماضی سے سبق اوراداروں کا کنٹرول مکمل رقم وصول کرنے کے بعد ہی دیا جائے، صدر فیڈریشن


INP January 13, 2014
پی ٹی سی ایل کی نجکاری میں خریدارکمپنی نے80 کروڑ ڈالرابھی تک ادا نہیں کیے۔ فوٹو: فائل

تاجروں کی ملک گیرنمائندہ تنظیم ایف پی سی سی آئی کے صدرزبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری میں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھاجائے۔

نقصان میں چلنے والے اداروں کی پہلے نجکاری کی جائے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیر ملک کا کہنا تھا کہ نجکاری میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ اداروں کا کنٹرول مکمل رقم وصول کرنے کے بعد ہی دیا جائے کیونکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری میں خریدارکمپنی نے80 کروڑ ڈالرابھی تک ادا نہیں کیے۔

 photo 9_zps09a85996.jpg

اْنہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں نادہندہ کمپنیوں اور افراد سمیت ڈیولپزراورپراپرٹی ڈیلرزکی شرکت پورے عمل کو مشکوک بنادیگی۔ اس سے فروخت کی گئی صنعت، کارخانے یا ادارے پلاٹ اورہاؤسنگ اسکیمزمیں تبدیل ہوجائیں گے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ نجکاری میں شفافیت اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو پاکستان اسٹیل کی تاریخ دہرائی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں