تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کامیاب قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت سہ پہر3 بجے ہوگا
تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا گیا۔ آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت سہ پہر3 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قرارداد نجی بزنس کے طورپرایوان میں پیش کی جائے گی۔ آج منگل قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے آج ایوان کومذاکرات کے بارے میں آگاہ بھی کیا جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید
واضح رہے کہ ٹوئٹرپرجاری اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی وفد اورتحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔