عاصم اظہر کی شفقت محمود سے ’بچوں پر ترس کھانے‘ کی درخواست

اگر طالبعلم کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا، عاصم اظہر


ویب ڈیسک April 20, 2021
اگر طالبعلم کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا، عاصم اظہر فوٹوفائل

LONDON: گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت سے 'بچوں پر ترس کھانے' کی درخواست کی ہے۔

ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ تاہم چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اور اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا تھا۔ شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ جو اضلاع کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

وزیرتعلیم کے اس اعلان کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر شفقت محمود سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ''ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔''



ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے لکھا طالبعلم امتحانات میں شرکت کے بعد اگر کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟



واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر نے اسکولز کھولنے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا '' وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ''براہ مہربانی 'کچھ کریں' اور بچوں کا ساتھ دیں۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |