پولیس و رینجرز کی کارروائیاں 160 ملزمان گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پرکارروائیاں، گینگ وار اورکالعدم تنظیم کا کارندہ بھی شامل،فائرنگ کے تبادلے میں گینگسٹرہلاک


Staff Reporter January 13, 2014
گرفتار کیے گئے ملزمان میں لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے160ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ گل گوٹھ، الآصف اسکوائر، چکرا گوٹھ، مہران ٹائون، بختاور گوٹھ، عیسیٰ نگری، گلشن غازی، فردوس کالونی، پیرآباد اور لیاری میں چھاپوں کے دوران 48 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان میں لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں، ترجمان کے مطابق لیاری میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک گینگسٹر بھی مارا گیا، علاوہ ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگھوپیر، اورنگی ٹائون، ڈالمیا، شانتی نگر اور پیرآباد میں پولیس و رینجرز مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے17 افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

 photo 1_zps2428aa31.jpg

پولیس ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے گزشتہ شب پی آئی بی کالونی، عیسیٰ نگری، میکاسا اپارٹمنٹ اور متصل علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں لیکن کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا تاہم بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا جس میں7 رائفلیں، 12 پستول، 5 رپیٹر اور متعدد رائونڈز شامل ہیں، علاوہ ازیں سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 94 چھاپہ مار کارروائیوں اور4 پولیس مقابلوں کے بعد95 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں19مفرور و اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 17 کو اسلحہ آرڈیننس اور5 کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، 5 ڈکیت و رہزن بھی پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے48 ریوالور اور 26 شاٹ گنز و رپیٹر سمیت مجموعی طور پر 48 مختلف ہتھیار برآمد کرلیے گئے جس میں ایک دستی بم بھی شامل ہے، کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات بھی ضبط کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں