کورونا وبا پریانکا چوپڑا کی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خبریں اور تصاویر دیکھ رہی ہوں جو بہت خوفناک ہیں، پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک April 20, 2021
بھارت میں اس وقت کووڈ 19 کی صورتحال نہایت سنگین ہے، پریانکا چوپڑا فوٹوفائل

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اپیل کی ہے۔

بھارت میں اس وقت کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں ایک دن میں دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ڈیڑھ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وبائی بیماری کے سبب بھارت کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس صورتحال میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

پریانکا نے ٹوئٹر پر لکھا ''بھارت میں اس وقت کووڈ 19 کی صورتحال نہایت سنگین ہے۔ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خبریں اور تصاویر دیکھ رہی ہوں جو بہت خوفناک صورتحال کی منظر کشی کررہی ہیں۔ صورتحال قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

پریانکا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ براہ مہربانی گھروں میں رہیں۔ اور یہ اپنے لیے، اپنی فیملی، دوستوں، پڑوسیوں، کمیونٹی اور ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کریں۔ اس کے علاوہ اپنی باری پر ویکسین لگوائیں۔ ایسا کرنے سے ہمیں اپنے میڈیکل سسٹم پر موجود بے حد دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔''



واضح رہے کہ اس وقت پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں