بلدیہ عظمیٰ ترقیاتی کام میں غفلت پر 2 انجینئرز کو شوکاز نوٹس
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بروقت نہ ہونے پرتعمیراتی کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ،رؤف اختر فاروقی
بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر رئوف اختر فاروقی نے کام میں عدم توجہ اور عدم دلچسپی و غفلت کی وجہ سے محکمہ انجینئرنگ کے 2انجینئرز کو شوکاز نوٹس اور ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کو تنبیہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شارع فیصل پر زیر تعمیر ملیر 15، ملیر ہالٹ اور مہران ہوٹل انڈر پاس کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر نہ صرف شروع کردیا جائے بلکہ تعمیراتی کام زمین پر ہوتے ہوئے بھی نظر آئیں بصورت دیگر تمام متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور تعمیراتی کمپنیز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اتوار کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیاز احمد سومرو کو اچانک دفتر طلب کیا وہ ملیر ہالٹ فلائی اوور کے علاوہ ڈرگ روڈ فلائی اوور پر پڑنے والے گڑھے کا معائنہ کرنے کیلیے روانہ ہوگئے، ملیر ہالٹ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر شفیق الرحمن کی غیر موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے انھوں نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر یا اس کے نمائندے کو ہر وقت ترقیاتی منصوبوں پرموجود رہتے ہوئے کام کی نگرانی کرنی چاہیے غفلت برتنے پر تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے جیل روڈ فلائی اوور کے اچانک دورے اور وہاں پڑنے والے گڑھے کامعائنہ کرنے پر ا نھوں نے متعلقہ ایکس ای این کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام انجینئرز اپنی حدود میں واقع فلائی اوورز، انڈر پاسز، پلوں اور سڑکوں کا معائنہ کریں اور ان کی فوری مرمت اور دیکھ بھال کے نظام کو فعال بنائیں انہوں نے کہا کہ انجینئرز کو زیادہ وقت دفتر کے بجائے فیلڈ میں دینا چاہے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں۔