سلمان خان فرشتہ ہیں میری عمر بھی انہیں لگ جائے، راکھی ساونت

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
گزشتہ روز اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کا کینسر کا آپریشن کیا گیا اور ان کا ٹیومر نکال لیا گیا۔  فوٹوفائل

گزشتہ روز اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کا کینسر کا آپریشن کیا گیا اور ان کا ٹیومر نکال لیا گیا۔ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر بھی سلمان خان کو لگ جائے۔

گزشتہ روز اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کا کینسر کا آپریشن کیا گیا اور ان کا ٹیومر نکال لیا گیا۔  اس آپریشن کا سارا خرچ بھی سلمان خان اور ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے اٹھایا۔ راکھی ساونت نے میڈیا کے سامنے سلمان خان اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

راکھی ساونت نے گھٹنوں کے بل جھک کر کہا سلمان خان آپ نے میری ماں کو بچالیا۔ انہوں نے سلمان خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا میری پوری عمر سلمان جی کو لگ جائے میں اس عمر کا کیا کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے سلمان اور سہیل خان کو اپنا ’’خدائی مددگار‘‘ قرار دے دیا

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سلمان خان اور سہیل خان نے راکھی ساونت کی مالی مدد کی ہے۔ راکھی ساونت نے انہیں اپنا خدائی مددگار قرار دیتے ہوئے کہا تھا سلمان خان اور سہیل بھائی نے میرے لیے بہت کیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا ہے ہم تمہاری جو بھی مدد کرتے ہیں اسے دوسروں کے سامنے کہنے کی ضروررت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔