49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق، ہانگ کانگ نے بھارت پر فضائی پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کی گئی ہے، فوٹو: فائل

پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کی گئی ہے، فوٹو: فائل

ہانگ کانگ: بھارت سے آنے والی پرواز کے 49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ نے پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : راہول گاندھی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کورونا میں مبتلا 

ہانگ کانگ میں کورونا کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرائی جا رہی ہے اور تمام پروازوں کے مسافروں کو پہلے قرنطینہ کیا جاتا ہے اور کورونا ٹیسٹ کے بعد باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت کا ’’ڈبل میوٹینٹ‘‘ کورونا وائرس دنیا کےلیے خطرہ بن گیا

دوسری جانب بھارت میں کورنا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کا ڈبل میوٹینٹ سامنے آنے پر کئی ممالک نے پہلے ہی بھارت سے سفری تعلقات معطل کرلیے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔