شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
شاہد خاقان عباسی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دھمکیاں دیتے رہے

شاہد خاقان عباسی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دھمکیاں دیتے رہے

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میں جھڑپ ہوگئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں ارکان پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔

دوران اجلاس اسپیکر اسد قیصر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے دوران جھڑپ ہوئی، شاہد خاقان عباسی تمام پارلیمانی آداب بھول گئے۔

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ اپنی حد میں رہیں۔ سابق وزیر اعظم اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دیتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔