نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
شوہر بیوی سے ایک ہزار مصری پاؤنڈ مانگ رہا تھا، فوٹو: فائل

شوہر بیوی سے ایک ہزار مصری پاؤنڈ مانگ رہا تھا، فوٹو: فائل

قاہرہ: مصر میں سفاک شوہر نے نشہ کرنے کے لیے پیسے نہ دینے پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکا کر قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں نشے کے عادی سفاک شوہر نے اپنی بیوی سے ایک ہزار مصری پاؤنڈ مانگے۔ بیوی نے بتایا کہ یہ رقم میرے والد نے رمضان میں اخراجات کے لیے دی ہے۔

بیوی کے مسلسل انکار پر شوہر غصے میں آگیا اور تشدد کرنے لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ سفاک شوہر نے اسی پر بس نہیں کی، بیوی کے گلے میں رسی کا پھندا بناکر اسے پھانسی دیدی۔

بے رحم قاتل نے بیوی کے گھر والوں کو فون کرکے بیٹی کی لاش لے جانے کو کہا جس پر انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔