نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

نشئی شوہر رمضان کے اخراجات کے لیے سسرال سے ملنے والی رقم ہتھیانا چاہتا تھا


ویب ڈیسک April 20, 2021
شوہر بیوی سے ایک ہزار مصری پاؤنڈ مانگ رہا تھا، فوٹو: فائل

مصر میں سفاک شوہر نے نشہ کرنے کے لیے پیسے نہ دینے پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکا کر قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں نشے کے عادی سفاک شوہر نے اپنی بیوی سے ایک ہزار مصری پاؤنڈ مانگے۔ بیوی نے بتایا کہ یہ رقم میرے والد نے رمضان میں اخراجات کے لیے دی ہے۔

بیوی کے مسلسل انکار پر شوہر غصے میں آگیا اور تشدد کرنے لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ سفاک شوہر نے اسی پر بس نہیں کی، بیوی کے گلے میں رسی کا پھندا بناکر اسے پھانسی دیدی۔

بے رحم قاتل نے بیوی کے گھر والوں کو فون کرکے بیٹی کی لاش لے جانے کو کہا جس پر انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں