ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 20 اپريل 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے اضافے سے 152.99 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے اضافے سے 152.99 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 6 پیسے کے اضافے سے 152.99 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 153.30 روپے کی سطح  پر بند ہوٸی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔