کام کا کوئی بوجھ نہیں،آرام کا موقع مل گیا تھا،شاہین شاہ آفریدی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 21 اپريل 2021
زمبابوے کیخلاف سیریز میں ان غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کیلیے پرُ عزم ہیں، پیسر۔ فوٹو : فائل

زمبابوے کیخلاف سیریز میں ان غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کیلیے پرُ عزم ہیں، پیسر۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھ پر کام کا کوئی بوجھ نہیں ہے جب کہ پی ایس ایل کے بعد بھی آرام کا موقع مل گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ سے میچز میں سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کرتے رہا، چند میچز میں ہم ابتدا میں وکٹیں نہیں حاصل کرپائے، زمبابوے کیخلاف سیریز میں ان غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کیلیے پرُ عزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔