پاکپتن میں اسکول طالبعلم گگو منڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی

منصورہ میں اسکول طالب علم کو 6 اوباش ملزمان نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اس کی وڈیو بھی بناتے رہے۔


Numaindgan Express April 21, 2021
منصورہ میں اسکول طالب علم کو 6 اوباش ملزمان نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اس کی وڈیو بھی بناتے رہے (فوٹو : فائل)

منصورہ میں اسکول طالبعلم جب کہ گگو منڈی میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پاکپتن میں تھانہ کلیانہ کے علاقہ آبادی منصورہ میں اسکول طالب علم کو 6 اوباش ملزمان نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اس کی وڈیو بھی بناتے رہے، طالب علم کو ڈیرے پر لے گئے اور باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب گگو منڈی میں بااثر زمیندار اور اس کے چار ساتھی خاتون سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور اس کی وڈیوز بنا کر وائرل کر دینے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں