15روپے کیلیے عوام کو بھکاری بنا دیا لاہور ہائی کورٹ

پنجاب کے افسر نیب کا بہانہ بنا کر کام پر تیار نہیں، گھر بھیج دینا چاہیے، چیف جسٹس قاسم


Numainda Express April 21, 2021
چینی کے لیے لائنیں ختم کرنے کا حکم، حکومت نے جو کہا قیمت مقرر کروا دی۔ فوٹو: فائل

رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کیلیے لگی لمبی قطاروں پر لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ 15 روپے کے پیچھے آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے سماعت کی، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری سمیت دیگر افسر پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رمضان بازاروں سے چینی کے خریداروں کی لگی لائنیں ختم کر دی جائیں، حکومت نے جوکہا وہی قیمت مقرر کروا دی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، لائنیں نہی لگنی چاہیے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا چینی کی دکانوں پر لوگوں کی لائنیں کیوں لگوائی جا رہی ہیں؟ عام خریدارکو 85 روپے میں چینی کیوں نہیں مل رہی؟ میڈیا پر خبریں آپ کے بیان سے مخالف ہیں، اگر بات مختلف ہوئی تو لا افسر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی بالکل لوگوں کو 85 روپے میں چینی مل رہی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہیں لگنی چاہیے، اگر انسانی وقار متاثر کرنا ہے تو گھر کے باہر سے چینی لینے دیں، عدالت میں حلف نامہ جمع کروائیں کہ لائنیں نہیں لگیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں