بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد چل بسے

حنا خان اپنے والد کے بہت قریب تھیں


ویب ڈیسک April 21, 2021
حنا خان کشمیر میں شوٹنگ کررہی تھیں جب انہیں یہ افسوسناک خبر ملی ، فوٹوفائل

SRINAGAR: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارت کے مقبول ڈرامے ''یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'' کی اداکارہ حنا خان کے والد گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کشمیر میں شوٹنگ کررہی تھیں جب انہیں یہ افسوسناک خبر ملی جس کے بعد وہ فوراً ممبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ حنا خان اپنے والد کے بہت قریب تھیں۔ اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔



ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حنا خان نے بتایا تھا کہ جب وہ اداکاری کرنے کے لیے ممبئی آرہی تھیں تو اس بارے میں صرف ان کے والد کو علم تھا اور ان کے والد نے ہی ان کے خواب پورے کرنے میں ان کی مدد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |