چینی اسکینڈل وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نیب میں طلب
میاں اسلم کو 2018 اور 20196 میں چینی پر دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت، ذرائع
نیب نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرلیا۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی۔ نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں اسلم کو2018 تا 2019 میں چینی پردی دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے چینی کی برآمد کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیب نے سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کوبھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 19-2018 میں چینی یہ کہہ کر برآمد کی گئی تھی کہ ملک میں اس کے وافرذخائرموجود ہیں ۔ پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پرشوگرملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی تھی تاہم اس کے بعد ہی ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا اور ناصرف پاکستان کو چینی درآمد کرنی پڑگئی بلکہ 58 روپے کی کل ملنے والی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلوتک جاپہنچی۔ اب بھی اس کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 95 سے 105 روپے فی کلو تک ہیں۔