ورلڈ ہاکی لیگ ناقابل شکست ارجنٹائن کا آج ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا سے ٹاکرا

دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کا سامنا کامیابی سے محروم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔


Sports Desk January 13, 2014
دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کا سامنا کامیابی سے محروم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ہاکی لیگ کے فائنل رائونڈ میں ناقابل شکست ارجنٹائن کی ٹیم آج ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر موجود پین امریکی اسکواڈ نے ابتدائی میچ میں نمبر 3 نیدرلینڈ اور دوسرے میں نمبر 5 بیلجیئم کو زیر کرتے ہوئے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پرقبضہ جما رکھا ہے۔ ایونٹ میں پیر کو دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کا سامنا کامیابی سے محروم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں نیدر لینڈز اور بیلجیئم کی ٹیمیں مقابل ہونگی۔ آخری میچ میں ورلڈ نمبر ون جرمنی کا سامنا میزبان بھارت سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں