کراچی میں سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے بیٹے کے بنگلے پر فائرنگ

بیٹے افنان سعید صدیقی نے واقعے کوزمین پرقبضے کا شاخسانہ قراردیا ہے ۔


Staff Reporter April 21, 2021
بیٹے افنان سعید صدیقی نے واقعے کوزمین پرقبضے کا شاخسانہ قراردیا ہے ۔

ڈیفنس خیابان راحت میں واقع سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے بیٹے کے بنگلے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس کے باعث ڈرائیور زمین پرگرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ محافظ کی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان سعید الزماں صدیقی نے پولیس کو تحریری درخواست جمع کرادی جس میں واقعے کوزمین پرقبضے کا شاخسانہ قراردیا ہے ۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم ایک تھا اورموٹرسائیکل پرسوار تھا پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول اوردیگرشواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد76 ٹاؤن اسلام آباد میں ساڑھے3 ایکٹر پلاٹ الاٹ ہواتھا اور2018 میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جب اسلام آباد میں اس پلاٹ پرپہنچے تووہاں موجود عرفان اللہ کنڈی نامی شخص نے ان پر اوران کی والدہ پر براہ راست فائرنگ کی اوروہ وہاں سے بڑی مشکل سے نکل کرتھانے پہنچے اوراس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

افنان صدیقی نے بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی ان کی والدہ کو فون کالزکرکے کہتا تھا کہ اسلام آباد اورکراچی کی پراپرٹی انہیں دے دو اورجو رقم دیں وہ رکھنی پڑے گی ورنہ جان سے ہاتھ دھونی پڑے گا۔

افنان صدیقی نے بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی کے بھانجے بھتیجے قریب ہی رہائش پذیر ہیں اوراکثرگھر پر فائرنگ کرواتے ہیں انہیں عرفان اللہ کنڈی کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں