عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں مختلف جماعتوں کے تحت ریلیاں نکالی گئیں
حضورؐ نے انسانیت کودیانت داری اور امن و سلامتی کا درس دیا، حنیف طیب
جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو سنی تحریک، اے این آئی ، جے یو پی، انجمن میلاد مصطفیٰ سمیت مختلف جماعتوں کے تحت شہر میں میلاد ریلیاں نکالی گئیں۔
سنی تحریک کے زیراہتمام میلاد مصطفیؐ ریلی ملیرشیش محل اسٹاپ سے میمن گوٹھ تک نکالی گئی ریلی کے شرکا سے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، مفتی نذیر جان نعیمی، مبین قادری، فہیم الدین شیخ و دیگر نے خطاب کیا، ثروت اعجاز نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے میلاد مصطفیؐ کی ریلیوں کو نہیں روکا جاسکتا، میلاد منانے والے آج میلاد جبکہ فساد پھیلانے والے فساد پھیلانے میں مصروف ہیں، سنی تحریک کے تمام ناراض کارکنان کو آج معافی کا اعلان کرکے انھیں میلاد کی خوشیاں مل کر منانے کی دعوت دیتا ہوں، سنی اتحاد کونسل پاکستان کی زیر سرپرستی انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کراچی سٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی مرکز بیت المصطفی یوسف پلازہ انچولی تامزار قطب عالم شاہ بخاری ایم اے جناح روڈ نکالی گئی۔
مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی کے ہزاروں شرکا سے شاہراہ پاکستان پر خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور اے این آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب، علامہ فیصل عزیزی، مسعود عالم، مولانا سید بلال شاہ، مولانا اشرف گورمانی و دیگر نے کہا کہ محسن انسانیت کا خطبہ حجۃ الوداع آج بھی دنیا ئے عالم کے لیے امن کا پیامبر ہے، غلامی مصطفی کا جذبہ ہی قوم کو متحد کر سکتا ہے، عوام انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پیغام محبت رسولؐ کو عام کریں، اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے ایمان اور آزادی کے درپے ہیں، طار ق محبوب نے کہا کہ اللہ کے باغی توہین رسالت کے مرتکب انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ذریعے ہماری دینی ملی وحدت پر حملہ آور ہیں،انجمن میلاد مصطفی فیڈرل بی ایریا کے زیراہتمام حضور رحمت دو عالمؐ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں جشن آمد مصطفی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب و دیگر علما و مشائخ نے کی گلبرگ چورنگی پہنچ کر پرچم کشائی کی گئی۔
ریلی گلبرگ ٹائون کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پوسٹ آفس بلاک 7 فیڈرل بی ایریا پر اختتام پزیر ہوئی ، ریلی کے اختتام پر شرکا جلوس سے خطاب کرتے ہوئے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب، علامہ عبدالمتین نعیمی، مولانا شاہدین اشرفی سعید امینی ایڈوکیٹ، سید ارشد عقیل، مولانا ابرار رحمانی اور صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ نبی اکرمؐؐ کو تمام جہانوں کیلیے رحمت بناکر بھیجا گیا، جشن میلاد النبیؐ منانے کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگیوں میں حیات طیبہ پر عمل کرتے ہوئے سنتوں کو اپنائیں، انھوں نے کہا کہ حضوراکرمؐ نے تمام انسانیت کو دیانتداری اور امن و سلامتی کا درس دیا ۔
جمعیت علمائے پاکستان کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہیدمیلادمصطفی اصغرعلی نورانی کی پہلی برسی پر منعقدہ شہید اہلسنت کانفرنس سے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ قاضی احمدنورانی،صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السیدعقیل انجم قادری،ناظم کراچی محمد شبیر ابوطالب، مفتی محمدبشیرالقادری نورانی، محمد شکیل قاسمی، علامہ عبدالغفار اویسی و دیگر نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں انجمن غلامان مصطفی کورنگی 4 کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے اور اس کی تواضع کے لیے استقبالی کیمپ لگایا جائے گا،کیمپ میں انجمن غلامان مصطفی کے عہدیداران اور کارکنان موجود ہوں گے،محمد ابرار ،محمد شاہد،عبدالغفار،طارق خان ، عبدالرحیم اور دیگر نے اخباری بیان میں کہا کہ عاشقان مصطفی کی خدمت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔