اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی پرشاہد خاقان عباسی کونوٹس جاری

شاہد خاقان عباسی نے ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے، نوٹس کا متن


ویب ڈیسک April 21, 2021
خط قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت جاری  کیا گیا۔ (فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو لیٹر جاری کر دیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یہ لیٹرغیر پارلیمانی رویے اور ایوان میں بدمزگی کرنے پرجاری کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے : شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے، شاہد خاقان عباسی لیگی رہنما خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت اور اپنی پوزیشن واضح کریں، اگر وہ مقررہ وقت تک جواب نہ دے پائے تو اسے شاہد خاقان عباسی کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہ ہونا تصور کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں