آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا

سستی بجلی گردشی قرضوں کا باعث بن رہی ہے، بجلی مزید مہنگی کی جائے یااس کی پیداواری لاگت میں کمی کی جائے

پروگرام کے خاتمے تک گردشی قرضوں کا مسئلہ بھی ختم ہو جانا چاہیے،سربراہ آئی ایم ایف پاکستان مشن جیفری فرینک کاانٹرویو۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے کہاہے کہ پاکستان یاتوبجلی مزید مہنگی کرے یاپیداواری لاگت میں کمی کرے۔

اتوارکواپنے انٹر ویو میں جیفری فرینک نے کہاکہ سستی بجلی گردشی قرضوں کا باعث بن رہی ہے،پروگرام کے خاتمے تک گردشی قرضوں کامسئلہ بھی ختم ہو جاناچاہیے، پاکستان نے پہلی مرتبہ سہ ماہی بنیادوں پرجی ڈی پی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جووزیر خزانہ کے5فیصد ترقی کے دعوی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔جیفری فرینک کاکہنا تھا کہ ہماری پیشگوئی2.8فیصداقتصادی ترقی کی ہے،پاکستان میں بجلی مزیدمہنگی کرنا ہوگی تاکہ حکومت پرسے سبسڈی کے بوجھ کوکم کیاجاسکے اوریہ اقدام لیتے وقت اس بات کاخیال رکھاجائے کہ غریب طبقے پراس کے اثرات نہ پڑیں،اس کے علاوہ توانائی کی کے شعبے میں اصلاحات کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔




حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دورکرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے،مہنگائی میںکمی کیلیے حکومت کو شرح سودمیں اضافہ اورحکومتی قرضوں میں کمی کرناہوگی،چندماہ کے دوران پاکستان میں مہنگائی بڑھی ہے تاہم اس کاآئی ایم ایف پرواگرام سے کوئی تعلق نہیں،حکومت پاکستان معاشی بہتری کیلیے قرض لیتی ہے لیکن ارکان پارلیمنٹ سے ٹیکس نہیں لیتی ، یہ معاملہ دوسری سہ ماہی کے اقتصادی جائزے میں اٹھایا جائے گا،ارکان پارلیمنٹ کوتھوڑانہیں پوراٹیکس دیناچاہیے،آئی ایم ایف نے کئی بارزوردیاہے کہ ٹیکس نیٹ کووسعت دی جائے۔جیفری فرینک کاکہناتھاکہ پاکستان کیلیے ہماری پیشگوئی2.8فیصداقتصادی ترقی کی ہے،معاہدے کے تحت حکومت گیس ڈیولپمنٹ انفرااسٹرکچرسیس لگانے کی پابندہے۔
Load Next Story