کراچی لاہور موٹروے سمیت 4 نئے ہائی وے بنانے کا منصوبہ تیار
پاک چین اقتصادی شاہراہ، حسن ابدال تا مانسہرہ اور مظفر آباد تا میر پور ایکسپریس ویز بھی شامل
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مستقبل قریب میں ملک بھر میں نئے موٹر ویز، ایکسپریس ویز اور ہائی ویز کی تعمیر کیلیے منصوبہ بندی کرلی، 4میگامنصوبے ترجیحی بنیاد پر تعمیر کیے جائیں گے۔
''ایکسپریس ''کو ملنے والی معلومات کے مطابق پہلامنصوبہ پاک چین اقتصادی شاہراہ کا ہے جوچین کے شہرخنجراب سے شروع ہوکرگوادرمیںاختتام پذیرہوگا، شاہراہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، پنڈی گھیپ، خوشاب، میانوالی، بھکر، سوئی، جیکب آباد، خضدار، تربت سے بھی گزرے گی۔
دوسرا منصوبہ کراچی لاہورموٹر وے کا ہے، یہ سڑک دادو،سکھر، روہڑی، پنوں عاقل، گھوٹکی، گڈو، اوباڑو، رحیم یار خان، صادق آباد، ظاہر پیر، جلال پورپیروالہ، عبدالحکیم، پیر محل، تاندیانوالہ، جڑانوالہ، بابوصابوسے ہوکر لاہورپہنچ کر اختتام پذیرہوگی۔ تیسرا منصوبہ حسن ابدال سے مانسہرہ تک 110کلو میٹر طویل ایکسپریس وے جبکہ چوتھا مظفر آباد، منگلا، میر پور ایکسپریس وے ہے۔