آئندہ مذاکرات میں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا اعلان متوقع

پاکستان اوربھارت ایک بارپھر باقاعدہ تجارتی مذکرات15اور16جنوری سے شروع کررہے ہیں


INP January 13, 2014
دونوں ممالک کاباہمی تجارتی حجم 2ارب 60کروڑ ڈالرسے زائد ہے،آخری مذاکرات2012 میں ہوئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تجارت پرمذکرات 15اور 16جنوری کونئی دہلی میں ہونگے۔

وزرات تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اوربھارت ایک بارپھر باقاعدہ تجارتی مذاکرات شروع کررہے ہیں جن کاپہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکریٹری تجارت کے درمیان نئی دہلی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی حتمی تاریخ15اور 16 جنوری طے پائی ہے۔

 photo 10_zpsd5fa9fe0.jpg

حکام کاکہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائے گی جہاں ختم ہوئی تھی۔ مذاکرات میں بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک قراردینے اورواہگہ بارڈرپر بھارتی مصنوعات سہولیات فراہم کرنے جیسے اعلانات متوقع ہیں۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بارتجارتی مذاکرات ستمبر2012 میں ہوئے تھے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2ارب 60کروڑ ڈالرسے زائدہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں