طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مایوس نہیں فضل الرحمن

حکومت اورطالبان دونوں کو ’’اسپیڈ بر یکر‘‘ بنانیوالوں پر نظر رکھنا ہوگی، گفتگو


INP January 13, 2014
پر ویز مشرف کے معاملے پر سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے۔ فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ طالبان اورحکو مت کو مذاکرات کی راہ میں ''اسپیڈ بر یکر'' بنانیوالوں پر نظر رکھنا ہو گی۔

ہم طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مایوس نہیں مگر حکومت کونیک نیتی سے مذاکرات کیلیے کوشش جا ری رکھنی چاہئیں۔ ایک انٹر ویو اور سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی اور افغانستان کی قیادت کا دہشت گردوں کیخلاف ملکر فیصلہ خطے کے بہتر تر ین مفاد میں ہے۔

 photo 11_zps7fa8aea4.jpg

پر ویز مشرف کے معاملے پر سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے۔طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے آل پا رٹیز کا نفر نس میں ہونیوالے تمام فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انکو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں