جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے مریم نواز

کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، مریم نواز


ویب ڈیسک April 22, 2021
مریم نواز لیگی رہنماؤں سے 25 اپریل کو ملاقات بھی کریں گی، پارٹی ذرائع۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا گیا تو ان کا جرم صرف نواز شریف سے وفا نکلا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جس نے شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے وہ خدمت میں کرے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آئی تھی، جس میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جب کہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کاسیاسی مصروفیات شروع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہوگئی تھی، رواں کے شروع میں ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم انہیں ایک بار پھر گلے میں درد اور بخار نے آگھیرا اور ان کے معالجین نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ تاہم وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوتی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں