افغانستان میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک

طالبان نے صوبہ غور میں گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماریں، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک April 22, 2021
طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماریں۔ فوٹو: فائل

افغان صوبے پراون اور غور میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے غور اور پراون میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہے۔ پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں جب کہ پراون میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق طالبان حملے کے بعد فرار ہوگئے جب کہ حملے میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب حملے سے متعلق طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |