آسٹریلیا نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا

چین نے آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے


ویب ڈیسک April 22, 2021
چین نے آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیدیا

آسٹریلوی حکومت نے چین کے ساتھ 'روڈ اینڈ بیلٹ' منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے 'بیلٹ اور روڈ' منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف 'بیلٹ اینڈ روڈ' منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیوں کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مخلص نہیں، اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر چین کے خلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |